Head

 سر



علامات اعصابی سر  درد اور انکا گھریلوں علاج


سر کا درد دن بھر نہیں ہوتا بلکہ شام ہوتے ہی شدت کے ساتھ حملہ آور ہوجاتا ہے۔درد اتنا شدید ہوتا ہے کہ رونا آجاتا ہے۔درد کے وقت ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی ہتھوڑے سے سر پر چوٹیں مار رہا ہو
 یہ اعصابی تھکاوٹ اور دماغی اکساہٹ کے نتیجے میں ہو نے والا سر درد ہے۔

دماغی اور اعصابی کام کرنے والوں کو عام آدمی کی نسبت قدرے زیادہ آرام کی ضرورت ہوتی ہے۔جب دماغ کمزوری کی وجہ سے تھکاوٹ محسوس کرتا ہے تو رد عمل کے طور پہ سر میں درد کا اظہار ہونے لگتا ہے۔
 سب سے پہلے تو آپ اپنے کام کے دوران میں وقفہ ضرور کیا کریں اور لیٹ کر اعضاء ڈھیلے چھوڑ کر تھوڑی دیر کے لیے لمبی لمبی سانس لیا کریں۔

سر درد سے فوری نجات حاصل کرنے کے لیے خالص مشک جسے عرفِ عام میں کستوری کہا جاتا ہے اپنی جیب میں رکھا کریں۔جب درد کے آثار نمایاں ہونے لگیں تو کستوری کی خوشبو سونگھ لیا کریں۔

 مشک کی خوشبو کی تراوٹ سے دماغ تازہ دم ہوجائے گا اور آپ سر درد سے محفوظ ہو جائیں گے۔

بطورِ گھریلو علاج

 آملہ اور گاجر موسم کی مناسبت سے بہترین غذا ئیں ہیں۔
آج کل تازہ آملہ بسہولت دستیاب ہے۔
 چار پانچ تازہ آملے اور گاجر مکس کر کے ایک گلاس جوس میں ایک چمچ خالص شہد ملا کر روزانہ پیا کریں۔
 مغز بادام 100 گرام،چارے مغز 100 گرام،برہمی بوٹی25 گرام، مرچ سیاہ5 گرام اور کوزہ مصری 100 گرام باہم ملا کر مرکب بنا کر محفوظ کر لیں
۔صبح و شام نہار منہ نیم گرم دودھ کے ساتھ ایک چمچ استعمال کریں

۔انشا ء اللہ چند روزہ استعمال سے ہی سر درد میں افاقہ ہو جائےگا

۔مچھلی،مٹن،دیسی چوزے کا گوشت،دیسی انڈہ،کھجور،ادرک ،دار چینی کا قہوہ اور وٹا من اے،کیلشیم،زنک،فولاد،مگنیشیم،پوٹاشیم،سلفر اور آئیو ڈین سے لبریز ِ غذائوں کا وافر مقدار میں استعمال کریں۔

تازہ اور کھلی ہوا میں سیر ،سر کے بل لٹکنا ،مثبت اندازِ فکر اپنانا،منفی سوچ سے گریز کرنا اور ہر حال میں خوش رہنا بھی دماغ کو مضبوط اور توانا بناتا ہے۔ 

 

 

 




1 comment: