Hair

بال

 

 

 بال بڑھتے نہیں اورخشکی ہے

اگر بال بہت چھوٹے اورباریک اور کمزورہوں۔پلیز کچھ ایسا ہونا چائیےکہ بالوں کی نشو ونما ہو کر وہ لمبے،گھنے اور مضبوط ہو جائیں


ہر روز بالوں میں سرسوں کا تیل بھی لگانے کے با وجود  بالوں کی گروتھ میں کوئی فرق نہ پڑے۔

بالوں کی نشو ونما کے لیے دورانِ خون کا سر کی جانب مناسب اور متوازن ہو نا ضروری ہے۔


 ۱- ہر جاندار چیز کی طرح بالوں کو بھی اپنی زندگی اور نشو ونما کے لیے آکسیجن کی مخصوص مقدار درکار ہوتی ہے۔جب بوجوہ ہمارے خون میں آکسیجن کی مقدار کم ہو یا سر کی طرف  اس کی رسد میں کوئی رکاوٹ ہو تو بھی بالوں کی گروتھ کا مسئلہ پیدا ہوجایا کرتا ہے۔


۲ - علاوہ ازیں جب دماغی جھلیوں میں بلغمی رطوبات جم جائیں یا سر میں خشکی و سکری کا غلبہ ہو جائے تو بھی بال اپنی مناسب نشو ونما نہیں بر قرار رکھ پاتے۔سب سے پہلے آپ اپنے بالوں میں روغن لبوب سبعہ سے اچھی طرح متواتر دس روز مساج کروائیں


۳ - ۔جب بالوں میں تری نمایا ںاور خشکی غائب ہونے لگے تو درج ذیل اجزا کے مرکب کو دہی میںملا کر بالوں پہ لیپ کریں۔


۴ - دال ماش 200 گرام،مہندی کے پتے 100 گرام،کلونجی،50 گرام اور آملے 50 گرام کو بایک پیس کر پائوڈر بنا لیں۔


حسبِ ضرورت دہی میں پیسٹ بنا کر بالوں پر دو گھنٹے لگا رہنے دیں۔دو گھنٹے بعد سر دھو کر روغن لبوبِ سبعہ سے اچھی طرح مالش کروائیں۔ہفتہ عشرہ استعمال سے ہی بالوں میں رونق،چمک اور نشو ونما ہونے لگے گی۔


 رات سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ایک چچم بادام روغن ملا کر پیا کریں آپ کو خشکی وغیرہ سے مکمل نجات میسر آجائے گی۔


1 comment:

  1. خشکی وغیرہ سے مکمل نجات میسر آجائے گی۔

    ReplyDelete