Friday 12 February 2016

آسان اورمنفرد گھریلوں ٹوٹکے

In Urdu and English.

Easy and easy to break - it's just a web here you can get something about health.

 آسان اورمنفرد گھریلوں ٹوٹکے -  یہ اک ایسی ویب ہے یہاں آپ کوبہت کچھ ملے گا صحت کے متعلق.

  • حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا بیماری کی حالت میں



اے [اللہ] مجھے بیماری لگ گئی ہے اور تو سب سے بڑھ کر رحم کرنے وا لا ہے 

الانبیآء--83

 

 

O [Allah] I have got sickness and you have to have mercy on all
Al Ambia - 83

 

        بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
 السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​

 رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کی پسندیدہ غذائیں​


رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کی سنت پر عمل کرنا ایمان کا حصہ ہے اور یوں‌ وہ مسلمان بڑا خوش نصیب ہے جو اس چیز کو پسند کرے جو رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کو پسند تھی۔ اس طرح اس چیز کا استعمال عبادت اور باعث ثواب قرار پاتا ہے۔ ویسے بھی ایک مسلمان کے لیے رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کا اسوۃ حسنہ ہی صحیح راہ عمل ہے۔ احادیث مبارکہ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ بعض غذاؤں کو رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم خصوصی طور پر پسند فرماتے تھے۔ ان غذاؤں‌پر سائنسی و طبی انداز سے تحقیق کی گئی تو ان کے فوائد کو مسلم قرار دیا گیا۔ ذیل میں ان کا مختصرا ذکر کیا جاتا ہے: -

 گوشت​

گوشت جسم انسانی کی صحت و توانائی کے لئے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں‌ جسم کی طاقت و توانائی کے لئے اہم اجزا ہوتے ہیں۔ رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم حلال جانوروں کا گوشت بہت شوق سے کھاتے تھے۔ بلکہ گوشت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب غذا تھی۔ مرغ کا گوشت بھی آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم پسند فرماتے۔ حضرت ابو الدرداء سے روایت ہے کہ آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلّم نے فرمایا:
دنیا و جنت دونوں جگہ سب کھانوں کا سردار گوشت ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ گوشت دنیا و آخرت میں بہترین سالن ہے اور گوشت تمام کھانوں کا سردار ہے۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلّم کے ہمراہ کسی شخص کے ہاں کھانے پر گیا۔ پس آنحضرت صلّی اللہ علیہ وسلّم نے بکرے کا بازو بھوننے کا حکم دیا۔ پھر آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم اس میں‌ سے کاٹ کاٹ کر مجھے دینے لگے۔


 کھجور

کھجور ایک مستوی غذا ہے۔ سب پھلوں میں سے زیادہ توانائی بخش ہے۔ جسم انسانی کو جس قدر حیاتین کی ضرورت ہوتی ہے اسی قدر کھجور میں‌ہے۔ کھجور جسم کو فربہ کرتی ہے۔ صالح خون پیدا کرتی ہے۔ سینہ اور پھیپھڑوں کو قوت بخشنے کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ کھجور ہمارے نبی صلّی اللہ علیہ وسلّم کی مرغوب غذا رہی ہے۔ قرآن مجید میں بھی کھجور کا ذکر آیا ہے۔
کھجور کی ایک قسم عجوہ ہے جو مدینہ منورہ میں‌ ہوتی ہے۔ یہ امراض‌ قلب میں‌ مفید ہے۔ عجوہ کھجور نبی اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کو بہت پسند تھی۔رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کا ارشاد ہے:
جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں‌پہنچا سکتا۔
 ایک اور جگہ ارشاد ہے:
عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔
حضرت عطبہ رضی اللہ عنہ اور عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آنحضرتصلّی اللہ علیہ وسلّم ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم کی خدمت میں مکھن اور کھجوریں پیش کیں کیونکہ آپ
صلّی اللہ علیہ وسلّمیہ پسند فرماتے تھے۔



 دودھ​


دودھ حضرت انسان کے لیے ایک مکمل غذا ہے اور اس سے بہتر غذا شاید ہی ہو۔ دودھ میں‌ جسم کی ضرورت کے مطابق تمام اجزا موجود ہیں جن سے جسم صحت مند رہ سکتا ہے اور اس کی نشونما صحیح ہو سکتی ہے۔ جن علاقوں کے لوگ دودھ استعمال کرتے ہیں ان کی عمریں زیادہ ہوتی ہیں۔ اللہ کے فرستادہ پیغمبروں‌کی یہ پسندیدہ غذا رہی ہے۔ رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کو دودھ بہت پسند تھا۔ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم اکثر گائے اور بکری کا دودھ استعمال فرماتے ۔ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم کا ارشاد ہے:
کوئی چیز ایسی نہیں جو طعام اور مشروب دونوں کا کام دیتی ہو، مگر دودھ۔
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا:
 تم لوگ گائے کے دودھ کو اپنے لئے لازم قرار دے دو، کیونکہ یہ شفا بخش ہے اور اس کا گھی دوا ہے۔



شہد

شہد کے بارے میں‌ یہ بات طے شدہ ہے کہ یہ بہت سے امراض میں مفید ہے۔ اور اس کا استعمال جسم کو امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود اب تک شہد کا متبادل تلاش نہیں کیا جا سکا۔ شہد کی ایک خوبی اس کے رس کا جلد اثر کرنا اور قدرتی انٹی بایوٹک (Anti Biotic) ہوتا ہے۔ یہ حلق سے نیچے اترتے ہی خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ نوزائیدہ بچے سے لے کر جانِ بلب مریض تک سب کے لئے غذا اور دوا ہے۔ رسول اکرم صلّی اللہ علیہ وسلّم کو شہد بہت پسند تھا۔ اور اس کا بہت استعمال فرماتے تھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم شہد پسند فرماتے تھے۔
 شہد کی شفا بخشی کا ذکر قرآن میں‌بھی آیا ہے اور اسے موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج قرار دیا گیا ہے۔

 http://www.alshifaherbal.com


نسخہ، پیشاب کھل کر نہ آنا قطرے قطرے آنا
نسخہ الشفاء،جڑ پان 10گرام،گل نیلوفر10گرام،چھوٹی آلائچی5گرام
ترکیب تیاری

،اجزاء کو ہلکا ہلکا سا کوٹ لیں
طریقہ استعمال،چائے والے چمچ کا تیسرا حصہ دو کپ پانی میں ڈال کر
پکائیں ایک کپ رہ جانے پر حسب ذائقہ چینی ملا لیں یاں پھیکا پی لیں
صبح دوپہر رات کھانے کے ایک گھنٹہ بعد دس سے پندرہ یوم
استعمال کریں انشاء اللھ شفاء ہوگی
فوائد،پیشاب کا کھل کر نہ آنا پیشاب کرنے کے بعد پیشاب کے قطر ے قطرے
نکلنا کو ختم کرتا ہے اور بیشاب کھل کر آتا ہے
یہ نسخہ خاص کر نمازیوں کے لیے بہترین ہے کپڑے پاک صاف رہیں گے
اور وضو قائم رہے گا


موٹاپے کا حیرت انگیز علاج

  جس طرح کینسر جدید دور کا ایک خطرناک اور مہلک مرض ہے۔ اسی طرح موٹاپا بھی اس دور کا ایک لا علاج اور اگر لاعلاج نہیں تو عسیر العلاج مرض ضروری ہے۔ اس ضمن میں یورپ کے سلمنگ سنٹر جو کہ اب پاکستان کے تمام شہروں میں رواج پا چکے ہیں یہ سنٹر ورزشوں کے ساتھ ساتھ کھانے کی ادویات بھی استعمال کراتے ہیں جس سے انسان موٹاپے میں کم لیکن امراض کا گڑھ بن جاتا ہے۔ لیکن جب تک یہ طریقہ استعمال کرتا ہے تندرست رہتا ہے اور جب یہ طریقہ چھوڑ دیتا ہے بیماری پھر غالب ہو جاتی ہے۔

مشاہداتی زندگی میں ایسے مریض کو ایک نہیں ہزاروں کی تعداد میں دیکھنے کا موقع ملا ہے جو بہت زیادہ فربہ اور موٹے تھے۔ علاج کے طور پر ورزش اور کچھ کھانے کی ادویات استعمال کیں اور اس بات سے وہ خود حیران ہوئے اور ان کو دیکھنے والے بھی کہ جب انہوں نے وہ دوا استعمال کی تو لاجواب فائدہ نمودار ہوا لیکن کچھ عرصے بعد واپس اسی کیفیت میں آگئے۔ ذیل میں ایک ایسا کم خرچ اور سہل الحصول اور بالا نشین نسخہ پیش ہے امید ہے کہ آپ اس کی قدر فرمائیں گے۔

نسخہ:

لاکھ عمدہ 50 گرام

زیرہ سیاہ 50 گرام

کلونجی 50 گرام

تمام ادویات کو کوٹ پیس کر سفوف تیار کریں اور بڑے سائز کے کیپسول بھرلیں دو سے ایک کیپسول ایک وقت میں پانی کے ہمراہ کھانے سے قبل دن میں دوبار استعمال کریں۔ انشاءاللہ یقینی فوائد نمودار ہوں گے ایک بہت ہی زیادہ موٹی خاتون نے جو کہ اب چلنے پھرنے سے بھی عاجز آچکی تھی۔ جب یہی نسخہ استعمال کیا چونکہ ہر علاج سے تنگ تھی اور لئے یہ نسخہ مستقل استعمال کیا اور استعمال کرنے کے بعد جب اپنا وزن کیا تو سترہ پاؤنڈ وزن صرف ڈیڑھ ماہ کے عرصے کے دوران کم ہوا۔ ۔ ۔ ۔ اور ساتھ “تین چ“ استعمال نہ کی جائے۔ (کلونجی کے کرشمات)

یعنی چاول، چینی اور چکنائی یہ وہ چیزیں ہیں جو انسان کو فربہ اور غیر ضروری موٹاپا دیتی ہیں۔


 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

1 comment:

  1. حضرت ایوب علیہ السلام کی دعا بیماری کی حالت میں

    ReplyDelete