Wednesday 25 April 2018

رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کی پسندیدہ غذائیں

http://www.ermail.com/klik/UXRVZGsMhttp://www.ermail.com/klik/UXRVZGsM


صحت و طب


رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کی پسندیدہ غذائیں
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ​
رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کی پسندیدہ غذائیں​
رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کی سنت پر عمل کرنا ایمان کا حصہ ہے اور یوں‌ وہ مسلمان بڑا خوش نصیب ہے جو اس چیز کو پسند کرے جو رسول اکرمصلّی اللہ عَلیہ وسلّم کو پسند تھی۔ اس طرح اس چیز کا استعمال عبادت اور باعث ثواب قرار پاتا ہے۔ ویسے بھی ایک مسلمان کے لیے رسول اکرمصلّی اللہ عَلیہ وسلّم کا اسوۃ حسنہ ہی صحیح راہ عمل ہے۔ احادیث مبارکہ کے مطالعہ سے پتہ چلتا ہے کہ بعض غذاؤں کو رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم خصوصی طور پر پسند فرماتے تھے۔ ان غذاؤں‌پر سائنسی و طبی انداز سے تحقیق کی گئی تو ان کے فوائد کو مسلم قرار دیا گیا۔ ذیل میں ان کا مختصرا ذکر کیا جاتا ہے: -
گوشت​

گوشت جسم انسانی کی صحت و توانائی کے لئے بہت مفید قرار دیا جاتا ہے۔ اس میں‌ جسم کی طاقت و توانائی کے لئے اہم اجزا ہوتے ہیں۔ رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّمحلال جانوروں کا گوشت بہت شوق سے کھاتے تھے۔ بلکہ گوشت آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مرغوب غذا تھی۔ مرغ کا گوشت بھی آپﷺ پسند فرماتے۔ حضرت ابو الدرداء سے روایت ہے کہ آنحضرتصلّی اللہ عَلیہ وسلّم نے فرمایا:
دنیا و جنت دونوں جگہ سب کھانوں کا سردار گوشت ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ گوشت دنیا و آخرت میں بہترین سالن ہے اور گوشت تمام کھانوں کا سردار ہے۔ حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کے ہمراہ کسی شخص کے ہاں کھانے پر گیا۔ پس آنحضرت صلّی اللہ عَلیہ وسلّم نے بکرے کا بازو بھوننے کا حکم دیا۔ پھر آپ صلّی اللہ عَلیہ وسلّم اس میں‌ سے کاٹ کاٹ کر مجھے دینے لگے۔
کھجور

کھجور ایک مستوی غذا ہے۔ سب پھلوں میں سے زیادہ توانائی بخش ہے۔ جسم انسانی کو جس قدر حیاتین کی ضرورت ہوتی ہے اسی قدر کھجور میں‌ہے۔ کھجور جسم کو فربہ کرتی ہے۔ صالح خون پیدا کرتی ہے۔ سینہ اور پھیپھڑوں کو قوت بخشنے کے لیے اس سے بہتر کوئی چیز نہیں ہے۔ کھجور ہمارے نبی صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کی مرغوب غذا رہی ہے۔ قرآن مجید میں بھی کھجور کا ذکر آیا ہے۔
کھجور کی ایک قسم عجوہ ہے جو مدینہ منورہ میں‌ ہوتی ہے۔ یہ امراض‌ قلب میں‌ مفید ہے۔ عجوہ کھجور نبی اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کو بہت پسند تھی۔رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کا ارشاد ہے:
جو شخص روزانہ صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھا لیا کرے اسے اس دن زہر اور جادو سے کوئی نقصان نہیں‌پہنچا سکتا۔
ایک اور جگہ ارشاد ہے:
عجوہ جنت کا پھل ہے۔ اس میں زہر سے شفا دینے کی تاثیر ہے۔
حضرت عطبہ رضی اللہ عنہ اور عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ آنحضرت صلّی اللہ عَلیہ وسلّم ہمارے ہاں تشریف لائے تو ہم نے آپ صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کی خدمت میں مکھن اور کھجوریں پیش کیں کیونکہ آپ صلّی اللہ عَلیہ وسلّم یہ پسند فرماتے تھے۔

دودھ​

دودھ حضرت انسان کے لیے ایک مکمل غذا ہے اور اس سے بہتر غذا ش
اید ہی ہو۔ دودھ میں‌ جسم کی ضرورت کے مطابق تمام اجزا موجود ہیں جن سے جسم صحت مند رہ سکتا ہے اور اس کی نشونما صحیح ہو سکتی ہے۔ جن علاقوں کے لوگ دودھ استعمال کرتے ہیں ان کی عمریں زیادہ ہوتی ہیں۔ اللہ کے فرستادہ پیغمبروں‌کی یہ پسندیدہ غذا رہی ہے۔ رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کو دودھ بہت پسند تھا۔ آپ صلّی اللہ عَلیہ وسلّم اکثر گائے اور بکری کا دودھ استعمال فرماتے ۔ آپ صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کا ارشاد ہے:
کوئی چیز ایسی نہیں جو طعام اور مشروب دونوں کا کام دیتی ہو، مگر دودھ۔
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ صلّی اللہ عَلیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا:
تم لوگ گائے کے دودھ کو اپنے لئے لازم قرار دے دو، کیونکہ یہ شفا بخش ہے اور اس کا گھی دوا ہے۔
شہد
شہد کے بارے میں‌ یہ بات طے شدہ ہے کہ یہ بہت سے امراض میں مفید ہے۔ اور اس کا استعمال جسم کو امراض سے محفوظ رکھتا ہے۔ تمام تر کاوشوں کے باوجود اب تک شہد کا متبادل تلاش نہیں کیا جا سکا۔ شہد کی ایک خوبی اس کے رس کا جلد اثر کرنا اور قدرتی انٹی بایوٹک (Anti Biotic) ہوتا ہے۔ یہ حلق سے نیچے اترتے ہی خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ نوزائیدہ بچے سے لے کر جانِ بلب مریض تک سب کے لئے غذا اور دوا ہے۔ رسول اکرم صلّی اللہ عَلیہ وسلّم کو شہد بہت پسند تھا۔ اور اس کا بہت استعمال فرماتے تھے۔حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ آپ صلّی اللہ عَلیہ وسلّم شہد پسند فرماتے تھے۔
شہد کی شفا بخشی کا ذکر قرآن میں‌بھی آیا ہے اور اسے موت کے علاوہ ہر مرض کا علاج قرار دیا گیا ہے۔


No comments:

Post a Comment